ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پی یو سی 2امتحانات کے نتائج۔۔۔ منگلورو اور اڈپی کی تین طلبہ کو ملا ریاست بھر میں اول مقام؛ گنگولی کی طالبہ بھی شامل

پی یو سی 2امتحانات کے نتائج۔۔۔ منگلورو اور اڈپی کی تین طلبہ کو ملا ریاست بھر میں اول مقام؛ گنگولی کی طالبہ بھی شامل

Sat, 13 May 2017 00:03:57    S.O. News Service

منگلورو 12؍مئی (ایس او نیوز) امسال کے پی یو سی سال دوم کے امتحانات میں ریاستی سطح پراول رینک پانے والوں میں منگلورو اور اڈپی سے تعلق رکھنے والے تین طلبہ شامل ہیں۔جبکہ ضلع اُڈپی کے گنگولی کی ایک طالبہ نے ریاست بھر میں اول مقام حاصل کیا ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق سائنس فیکلٹی میں ایکسپرٹ کالج منگلورو کی طالبہ سروجنا این اور سرسوتی ودیالیہ گنگولی کی طالبہ رادھیکا پائی نے ریاست بھر میں اول  رینک سے زبردست کامیابی درج کی ہے جبکہ کامرس فیکلٹی میں سائی پی یو کالج بنٹوال کے طالب علم سائی سامرتھ نے اول مقام حاصل کیا ہے۔سروجنا اور رادھیکا دونوں نے سائنس شعبے میں جملہ600مارکس میں 596مارکس حاصل کیے اور دونوں اول مقام کی حقدار ٹھہریں رادھیکا نے فیزیکس، کیمسٹری، بایولوجی اور میتھامیٹکس میں صد فی صد مارکس اور انگلش و سنسکرت میں98مارکس اسکور کیے۔ جبکہ سروجنا کیمسٹری، فیزیکس، میاتھس اور کمپیوٹر سائنس میں صد فی صد مارکس اور انگلش میں 98اور ہندی میں 99مارکس حاصل کیے ہیں۔اس کے علاوہ سائی سامرتھ نے جملہ595مارکس حاصل کیے ہیں۔


Share: